ارجن کپور نے بھی وائس اوورز کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ارجن کپور نے بھی وائس اوورز کی دنیا میں قدم رکھ دیا
 ارجن کپور نے بھی وائس اوورز کی دنیا میں قدم رکھ دیا

  

ممبئی (آن لائن) بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور عرفان خان کے بعد ارجن کپور بھی وائس اوورز کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ارجن کپور، ہولی وڈ کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم ’ آئس ایج‘ کے پانچویں سیکوئل میں ’بک‘نامی کردار کا وائس اوور کریں گے۔اس وائس اوور میں ارجن، انیل کپور سے متاثر ہوکر ان کا مشہور ڈائیلاگ ’جھکاس‘ بھی بولیں گے جو کہ ’بک‘ کے کردار پر کافی جچے گا۔واضح رہے کہ آئس ایج: کولیجن آف کورس‘ 2002 میں ریلیز فلم ’ آئس ایج‘ کا پانچواں حصہ ہے جو بچوں کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے، جسے 22 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔اگر فلموں کے حوالے سے بات کی جائے تو ارجن اس وقت اپنی فلم ’ہالف گرل فرینڈ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ شردہا کپور مرکزی کردار ادا کریں گی۔

’ہالف گرل فرینڈ‘ رومانوی کہانی پر مبنی فلم ہے جس کی ریلیز کی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی۔

مزید : کلچر