مفتی عبد القوی کو عالم دین کہتے ہوئے شرم آتی ہے،قندیل بلوچ

مفتی عبد القوی کو عالم دین کہتے ہوئے شرم آتی ہے،قندیل بلوچ

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی عبد القوی کو عالم دین کہتے ہوئے شرم آتی ہے وہ ایک انتہائی منافق اور جھوٹاشخص ہے ۔ مفتی عبد القوی کو خدا کا کوئی خوف نہیں جھوٹی قسمیں کھاتا ہے وہ دوہرے چہرے کا مالک ہے ۔ہم لوگ ایک مفتی کی بات اور فتویٰ کو مانتے ہوئے قتل تک کردیتے ہیں کیونکہ ہم ان پر یقین رکھتے ہیں۔لیکن یہ شخص دین کا چولا پہن کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے میرے دل میں اس کے لئے بہت عزت تھی مگر اس سے ملنے اور حقیقی چہرہ سامنے آنے کے بعد مجھے اس سے نفرت ہوگئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں قندیل بلوچ نے کہا کہ ہوٹل میں ملاقات کے دوران اس نے مجھے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کسی عورت کو کس طرح پھنسانا ہے وہ مسلسل میرے ساتھ ٹھرک بازی میں مصروف رہا ایک دوست نے مجھے کہا بھی تھا کہ اس سے ملنے مت جانا وہ ایک انتہائی غلط شخص ہے لیکن مجھے یقین نہیں آیا تھا اس سے ملنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ کس کردار کا مالک ہے ۔ہم شوبز والے تو گناہ گار ہیں لیکن مفتی عبد القوی ایک عالم دین ہو کر انتہائی برے کردار کا مالک ہے ایسے لوگوں کو اپنے نام کے ساتھ مفتی لکھنے کا کوئی حق نہیں ہے میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتی ۔قندیل بلوچ نے مزید بتایا کہ مجھے شہرہ آفاق بھارتی پروگرام ’’بگ باس ‘‘کے نئے سیزن کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔’’بگ باس‘‘کے لئے میرا انتخاب کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔قندیل بلوچ نے کہا کہ میں ذہنی طور پر لبرل ہوں مگر اندر سے ایک سچی مسلمان ہوں اور رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ نماز بھی ادا کررہی ہوں ۔

مزید : کلچر