محبت میں جنون کی قائل ہوں،یمی گوتم

محبت میں جنون کی قائل ہوں،یمی گوتم
 محبت میں جنون کی قائل ہوں،یمی گوتم

  


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ یمی گوتم نے کہا ہے کہ وہ محبت پر یقین رکھتی ہیں اس لئے ہی انہوں نے فلم ’’جنونیت‘‘ میں کام کی حامی بھری۔ یمی نے اپنی ایک بات چیت میں کہا کہ فلم جنونیت ایک محبت بھری داستان ہے جس میں ایک فوجی کی محبت میں مبتلا ہو جاتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی بہت مزیدار ہے اور وہ بذات خود بھی محبت میں جنون کی قائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک عام لڑکی یونیفارم والے فوجی کی شخصیت کے سحر میں مبتلا ہو جاتی ہے اسی طرح میں بھی سوچتی ہوں۔

مزید : کلچر