بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا،انعم فیاض

بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا،انعم فیاض

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل انعم فیاض نے کہا ہے کہ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا‘ اس سے فلم کے لیے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گا۔انعم فیاض نے کہا کہ اداکاری، رقص، پروڈکشن اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہمارے پاس ایسے فنکار موجود ہیں جو کم تجربے کے باوجود پرفارمنس میں منجھے ہوئے فنکاروں سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم بڑا اور مقبول میڈیم ہے پاکستان میں وقت کے ساتھ اس میں بہتری آتی جارہی ہے۔ فلم میکرز بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنارہے ہیں جو فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا۔

مزید : کلچر