ہسپتالوں میں بھی بارش کا پانی،جنرل میں قیمتی مشینری ڈوب گئی

ہسپتالوں میں بھی بارش کا پانی،جنرل میں قیمتی مشینری ڈوب گئی

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی موسم گرما کی پہلی تیز ترین بارش کے پانی نے ہسپتالوں کو بھی نہ بخشا،جناح ہسپتال کے درو دیوار پانی میں ڈوب گئے جبکہ جنرل ہسپتال کے فیزیو تھراپی وارڈ میں بارش کا پانی داخل ہو گیا اور لاکھوں روپے کی مشینری پانی میں ڈوب گئی ۔گزشتہ روز بارش شروع ہوئی تو دونوں ہسپتالوں میں نشیبی حصوں سے پانی نکالنے کاکوئی بندو بست نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے دونوں ہسپتالوں میں پانی بھر گیا اور مشینری پانی میں تیرنے لگی تاہم دوپہر کے بعد ہسپتالوں نے پانی نکالنے کا بندوبست کیا گیا اور شام تک پانی نکال دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1