جوائنٹ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن تقسیم

جوائنٹ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن تقسیم

لاہور(لیڈی رپورٹر )مغلپورہ میں جوائنٹ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مستحق افراد میں راشن اور گفٹ تقسیم کیے گئے۔غریب اور بے گھر افراد کیلئے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔چوائنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر تنصیرنے کہا بے سہارا اور غریب افراد کی مدد کرنے سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ۔مخیر حضرات کو ایسے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ اس عید کے پر مسرت موقع پر غریب افراد بھی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔اس موقع پر تقریب میں سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری زاہد عمر ایڈووکیٹ ،انفارمیشن سیکرٹری سیف اللہ اور تنظیم کے دیگر عہدیداران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا راشن کی تقسیم اور اسکے اخراجات صرف اور صرف تنظیمی عہدیداران کی اپنی ذاتی کاوش کانتیجہ ہے خدمت کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے آئندہ بھی مزید راشن کی تقسیم کے عمل کو بڑھانے کا اعادہ کیا اس موقع پر تنظیم کے عہدیداران نے مخیر حضرات سے اس نیک کام میں مل کر کام کرنے کی اور غرباء اور مستحقین کی خدمت کرنے کی اپیل کی ۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1