اپوزیشن افراتفری پھیلانے کے ایجنڈے پر گامزن ہے،پرویز ملک

اپوزیشن افراتفری پھیلانے کے ایجنڈے پر گامزن ہے،پرویز ملک

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا نصب العین عوامی فلاح و بہبود‘ معاشی ترقی اور انصافپر مبنی معاشرے کا قیام جبکہ اپوزیشن ملک میں انتشار اور افراتفری کے غیر ملکی ایجنڈے پر گامز ن ہے،۔نیا بجٹ بھی انہی ترجیحات اور پالیسیوں کے حصول کی طرفایک قدم ہے۔حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں پانچ لاکھ روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے،مسلم لیگ (ن) کا بجٹ غریب عوام کی خدمت اور پنجاب کی ترقی کے مقدس عہد نامے کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا عوام کو گمراہ کن حقائق بتانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) شفافاحتساب چاہتی ہے جبکہ پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات اور خود کو بچانے میں لگی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دھرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خاص طور پر پی ٹی آئی کی منفی سیاست نے ملک کی معاشی حالت کا دھڑن تختہ کیا۔توانائی کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی جب دھرنے ختم ہوئے ، غیر یقینی کی صورتحال دور ہوئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1