ڈی سی او نے دہلی گیٹ رمضان بازار کا دورہ کیا
لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے دہلی گیٹ رمضان بازارکا دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازارمیں فروخت کی جانے والی سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور ریٹس کو بھی چیک کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی اور ان سے رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ بارش کے باوجود بھی شہریوں کی ایک بڑی تعداد رمضان بازاروں میں خریداری کر رہی ہے۔انہوں نے رمضان بازار میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔ علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے آج با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی(آپریشنز) بھی ڈی سی او کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لاہور نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ،کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیااور خاص طور پرآلو کی نیلامی اپنی نگرانی میں کروائی۔