مرداراورحرام گوشت کا مکروہ دھندہ عروج پر ہے،میاں ایوب

مرداراورحرام گوشت کا مکروہ دھندہ عروج پر ہے،میاں ایوب

لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق مشیر وزیراعظم اور مرکزی رہنما پیپلز پارٹی میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ شعبہ صحت میں حکومت کی اصلاحات ایک سوالیہ نشان ہیں افسوس کی بات ہے کہ ایک اسلامی ملک میں مرداراورحرام گوشت کے مکروہ دھندہ عروج پر ہے اور ہمارے حکمران سوئے پڑے ہیں حکمران اپنا علاج تو بیرون ملک سے کرواتے ہیں لیکن لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتال میں معدہ واش کرنے کی بنیادی سہولت نہ ہونے سے کئی لوگ تڑپ تڑپ کرموت کی آغوش میں جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ایک ایک گھر سے کئی کئی جنازے اٹھائے جارہے ہیں جبکہ ان کانام نہادخادم اعلیٰ پورے میڈیا کے ساتھ رمضان بازاروں کے دورے کررہا ہے اور خبر نشر کرواتا ہے کہ دورہ اچانک تھا کیا اچانک دورے میں سیکورٹی اور میڈیا کی فوج بھی ساتھ ہوتی ہے یہ کس طرح کا اچانک ہے جس میں پوری حکومتی مشینری ان کے ساتھ ہوتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1