اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت استحکام پذیر ہوگی،ناصر سعید

اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت استحکام پذیر ہوگی،ناصر سعید

لاہور(پ ر)تاجر راہنما و مسلم لیگ (ن) ٹریڈنگ ونگ لاہور کے صدر ناصر سعیدپولیٹیکل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ پنجاب و زاہد بخاری سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت استحکام پذیر ہوگی ۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں شامل توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔اس سلسلے میں حکومت نے بجٹ میں منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے فنڈز بھی مختص کردیئے ہیں جس سے امید ہے کہ یہ منصوبے2017تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے اور توانائی بحران کے خاتمہ سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔زاہد بخاری نے کہا کہ اقتصاد ی راہداری منصوبہ میں شامل گوادر صنعتی زون میں چین، مشرق وسطی،یورپی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی جانب سے 3سو سے زائد صنعتی یونٹس کے قیام ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا نیز گوادر صنعتی زون سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع دستیاب ہونگے جس سے ملک میں بے روزگاری کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1