ملک حسیب کو مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے نائب صدر کا نوٹیفکیشن دیدیا گیا

ملک حسیب کو مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے نائب صدر کا نوٹیفکیشن دیدیا گیا

لاہور ( پ ر ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہورکے سیکرٹیریٹ داروغہ والا میں ایک باوقار تقریب انعقاد پذیر ہوئی ۔ جس میں صدر یوتھ وِنگ لاہور خرم روحیل اصغر نے ملک حسیب عرف لالی کو وائس پریذیڈنٹ لاہور کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک دی ۔ اس موقع پر یوتھ وِنگ کے عہدیداران عثمان شیخ ، ابراز بٹ و دیگر موجود تھے۔ ملک حسیب ایک عرصہ سے سیاست سے وابستہ ہیں وہ ماضی میں مسلم لیگ (ق) میں یوتھ وِنگ لاہور کے وائس پریذیڈنٹ ، ضلعی امن کمیٹی کے وائس چیئرمین اور لیبر وِنگ کے نائب صدر کے عہدہ پر فائز رہے یقیناً اُنہیں مسلم لیگ (ن) کے کردار و عمل اور یوتھ وِنگ لاہور مسلم لیگ (ن) کے تحت کیے جانے والے فلاحی کاموں اور یوتھ وِنگ لاہور کے صدر خرم روحیل اصغر کے اخلاق اور بلا امتیاز لوگوں کے لیے خدمات کے جذبہ نے متاثر کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1