میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے وفد کی مجیب الرحمن شامی کے ساتھ ملاقات

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے وفد کی مجیب الرحمن شامی کے ساتھ ملاقات

رپورٹر) چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی سے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے سینئر رہنما غلام سرور کی قیادت میں وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔وفد میں ایم ڈبلیو او کے جنرل سیکرٹری جاوید اشرف اور استاد شکیل بھی شامل تھے۔وفد نے ملاقات کے دوران مجیب الرحمن شامی کو تنظیم کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جنہوں نے مسائل کو توجہ سے سنا اور ان کو حل کرانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر روزنامہ پاکستان کے ڈائریکٹر علی شامی اور ایگزیکٹو ایڈیٹر عثمان شامی بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1