بارش نے واسا اور حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا،عمر کسانہ

بارش نے واسا اور حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا،عمر کسانہ

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ شہر میں ہونے والی گزشتہ روز کی بارش نے واسا اور حکومتی کار کردگی کا پول کھل کر رکھ دیا ہے ایک ہی بارش سے لاہور کی سڑکیں تالا ب اور ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی تھیں۔سالانہ کروڑوں روپے واسا پر خرچ کیے جاتے ہیں لیکن انکی کارکردگی ہمیشہ صفر رہی ہے کسی ایک جگہ اگر پانی کھڑا ہو گیا ہو تو واسا کی کارکردگی کو برا نہیں کہا جا سکتاتھا لیکن یہاں تو سار ا شہر ہی بارش کے باعث ڈوب گیا ۔لاہور کا کوئی ایسا علاقہ نہیں تھا جہاں پانی تالاب کا منظر پیش نہیں کر رہا تھا ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ یہ حکومتی بے حسی ہے کہ جب سر پر پڑتی ہے تو بھاگ دوڑ شروع کر دی جاتی اگر ممکنہ بارشوں کے پیش نظر واسا اور ضلعی حکومت نے پلان تیار کیا ہوتا تو ڈیڑھ گھنٹے کی بارش سے لاہور پانی میں نہ ڈوبتا ۔حکمرانوں کی ساری توجہ تو میڑو بس اور اورنج ٹرین بنانے پر مرکوز ہے باقی شعبے تباہ ہوتے ہیں تو انکو کوئی پروا ہ نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1