کاٹن کی کمی کے باعث برآمدات میں چار ارب ڈالر کی کمی ہو گی،نوشین حامد

کاٹن کی کمی کے باعث برآمدات میں چار ارب ڈالر کی کمی ہو گی،نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کاٹن کا بحران سنگین ہوگیا جس وجہ سے بند ٹیکسٹائل ملوں کی تعداد 125سے تجاویز کر گئی ،کاٹن کی کمی کے باعث برآمدات میں چار ارب ڈالر کی کمی ہوجائے گی ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت غفلت سے کب بیدا ر ہوگی ، صنعتیں بند ہورہی ہیں اور حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ،حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صنعتیں بحران کا شکار ہوچکی ہیں اور مزدور بے روزگارہورہے ہیں ،رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں تیرا فیصد کمی ہوئی ہے ،عوام پوچھ رہے ہیں کہ حکومت کب جاگے گی ،انہوں نے کہاکہ صنتیں بند ہونے سے پاکستان کے مالی مسائل میں اضافہ ہورہاہے ۔