کل پاکستان لبیک یا رسول اللہ کانفرنسﷺکیلئے رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کل پاکستان لبیک یا رسول اللہ کانفرنسﷺکیلئے رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار خصوصی) 20اگست 2016کو تاریخ ساز ’’کل پاکستان لبیک یا رسول اللہ کانفرنس ‘‘ہو گی ۔جس میں چاروں صوبوں اور کشمیر سے لاکھوں غلامان نبی شرکت کریں گے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ جلد ہی کانفرنس کیلئے ملک بھر میں رابطہ مہم شروع کر رہی ہے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ دینی و تحریکی کاموں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کیلئے بھی شاندار کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں چونکہ پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے اسلام کا قلعہ ہے لہذا تحریک لبیک یا رسول اللہ کا پرزور مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان شام ،برما اور دیگر ممالک کے مظلوم مسلمانوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے ۔تحریک لبیک یا رسول اللہ فوری طور پر 15ہزار مہاجرین کی فوری کفالت قبول کرتی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی قائدین پیر محمد افضل قادری، حافظ خادم حسین رضوی،پیر سید ظہیرالحسن چشتی،علامہ فاروق الحسن قادری، صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی اور دیگر رہنماؤں نے لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحریک کے قائدین نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ 30مارچ 2016کو ڈی چوک اسلام آبادمیں ناموس رسالت دھرنے کے معاہد ہ کی تمام شقوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1