کچھ قوتیں کراچی کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں،منظو وسان

کچھ قوتیں کراچی کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں،منظو وسان

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے ممتاز قوال امجد صابری سمیت تین افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ قوتیں کراچی کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں ۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ رمضان المبارک کے باقی دنوں میں ایسے مزید واقعات ہو سکتے ہیں ۔ وہ بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری کی شہادت کا واقعہ ابتداء ہے ۔ رمضان کے دنوں میں ایسے واقعات بڑھ سکتے ہیں ۔ کچھ قوتیں کراچی کے حالات کو خراب کرکے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ اس سوال پر کہ کون سی قوتیں ملوث ہیں ؟ منظور حسین وسان نے کہا کہ تحقیقات ہوں گی تو پتہ چل جائے گا ۔

مزید : علاقائی