اویس شاہ کی اطلاع دینے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان

اویس شاہ کی اطلاع دینے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کی اطلاع دینے والے شخص کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بیرسٹر اویس شاہ کی اطلاع دے گا اسے ایک کروڑ روپے انعام کے طور پر دئیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ اویس شاہ کو دو دن قبل کلفٹن کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا ۔

مزید : علاقائی