قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی مہنگی پڑ گئی ، مفتی عبد القوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل ، وزیر مذہبی امور نے تحقیقات کا حکم دیدیا

قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی مہنگی پڑ گئی ، مفتی عبد القوی کی رویت ہلال کمیٹی کی ...

اسلام آباد ( ما نیٹرنگ ڈیسک،اے این این ) مفتی عبدالقوی کو ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی لینا مہنگی پڑ گئی ٗرویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی گئی ٗ مفتی عبدالقوی شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے ٗ وزیر مذہبی امور نے علما مشائخ کونسل کو انکوائری کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کردی ہے جس کے بعد مفتی عبدالقوی شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ سردار یوسف نے مفتی عبدالقوی کی علمائے مشائخ کونسل کی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔وزارت مذہبی امور نے علمائے مشائخ کونسل سے اس حوالے سے رائے بھی طلب کر لی ہے کہ مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کی منظر عام پر آنے والی تصاویر کے بعد مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کا حصہ رہ سکتے ہیں یا نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں قندیل بلوچ کو اپنی بیٹی جیسا سمجھتا ہوں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل ہونے پر متنازعہ اداکارہ قندیل بلوچ بھی میدان میں آگئیں اور کہاکہ وہ رکنیت معطل ہونے پر بے حد خوش ہیں اور مفتی صاحب دوبارہ کسی کیساتھ اس طرح کی حرکت نہیں کریں گے۔قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی نے ملاقات کیلئے بلایا اور چار گھنٹے تک کمرے میں بٹھائے رکھا، مفتی عبدالقوی بار بار ملاقات کا کہہ رہے تھے تاہم میں ان سے اچھی بات سیکھنے گئی تھی۔۔

مزید : صفحہ اول