تحریک انصاف علماونگ کا صدر ہوں، عہدے سے کوئی نہیں ہٹا سکتا، مفتی عبدالقوی

تحریک انصاف علماونگ کا صدر ہوں، عہدے سے کوئی نہیں ہٹا سکتا، مفتی عبدالقوی

ملتان (سٹی رپورٹر) معروف عالم دین علامہ مفتی عبد القوی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے علماء ونگ کا منتخب صدر ہوں مجھے اس عہدے سے کوئی نہی ہٹا سکتا پی ٹی آئی کراچی کے رہنما اسماعیل خان کو میں نہیں جانتا اور نہ ہی وہ مجھے جانتا ہے اسی غلط فہمی کی وجہ سے اس نے میڈیا کو میرے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا انہوں نے کہاہے کہ میں کل بھی علماء ونگ پنجاب کا صدر تھا اور آج بھی صدر ہوں اورمیری پارٹی نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے انشا ء اللہ اس پر پورا اتروں گا ۔

منتخب صدر

مزید : صفحہ اول