پاک افغان سرحدی نگرانی کا موثر نظام بنانے کیلئے 11سو کلو میٹر خندق کی کھدائی مکمل

پاک افغان سرحدی نگرانی کا موثر نظام بنانے کیلئے 11سو کلو میٹر خندق کی کھدائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چمن (آن لائن) پاک افغان سرحد پر آمد و رفت کو قانونی شکل دینے کیلئے خندق کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پرنگرانی کا موثر نظام بنانے کیلئے 11 سو کلومیٹر کی خندق کی کھدائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔جبکہ خندق 11 فٹ گہری اور 14 فٹ چوڑی ہے جس سے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے والے افراد کا داخلہ روکنے میں مدد ملے گی۔ بارڈر حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر کھودی گئی 11 سو کلومیٹر طویل خندق پر تقریبا 14 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔دوسری طرف طورخم بارڈر پر باب دوستی پر پیدل آمد و رفت کیلئے قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ سرحد عبور کرنے کا دورانیہ 2 گھنٹے کم کردیا گیا ہے اور بارڈر کراس کرنے کا دورانیہ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک کردیا گیا ہے۔

پاک افغان

مزید :

صفحہ اول -