جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جمہوریہ چیک پہنچ گئے

جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جمہوریہ چیک پہنچ گئے

راولپنڈی (خصو صی رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جمہوریہ چیک پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو پراگ پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔ آرمی چیف نے چیک ری پبلک کے چیف آف جنرل سٹاف اور نائب وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : صفحہ اول