جولائی تا مارچ بین الاقوامی کالز کے دورانیہ میں 158فیصد اضافہ ہوا

جولائی تا مارچ بین الاقوامی کالز کے دورانیہ میں 158فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد(اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2015-16ء میں جولائی تامارچ کے دوران کی جانے والی بین الاقوامی کالز کے دورانیہ مین 158فیصد کا اضافہ ہواہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تامارچ 2014-15ء میں نو ماہ کے دوران بین الاقوامی ٹیلی فونز کالز کا دورانیہ (منٹس)5ہزار 643 ملین منٹس ریکارڈ کیاگیا تھا جو جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2015-16ء کے دوران 14ہزار 545ملین منٹس تک بڑھ گیا اس طرح اس میں ایک سو اٹھاون فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

مزید : کامرس