ایس ای سی پی نے تیز ترین رجسٹریشن کی سہولت متعارف کروا دی

ایس ای سی پی نے تیز ترین رجسٹریشن کی سہولت متعارف کروا دی

اسلام آباد (اے پی پی) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹائزیشن کے رجحان کو فروغ دینے اور غیر رجسٹرڈ کاروبار کو دستاویزی معیشت میں شامل کرنے کے لئے تیز ترین رجسٹریشن کی سہولت متعارف کروا دی ہے جس کے تحت کمپنی کی رجسٹریشن ایک ہی دن میں کر دی جائے گی۔ درخواست گزار کے لئے ضروری ہو گا کہ وہ درخواست آن لائن جمع کروائے اور ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب مختصر میمورنڈم آف ایسوسی ایشن ساتھ منسلک کرے۔ اگر رجسٹریشن کی درخواست فاسٹ ٹریک رجسٹریشن سروس کے تحت جمع کروائی جائے گی تو رجسٹریشن کا عمل دو گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا بشرطیکہ درخواست تین بجے سے پہلے جمع کروائی جائے۔

اس سے پہلے فاسٹ ٹریک رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹریشن کا کم از کم وقت چار گھنٹے ہے۔ رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان بنانے اور اس میں تیزی لانے کا مقصد ملک میں کارپوریٹائزیشن کو فروغ دینا ہے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایس ای سی پی نے حال ہی میں کاروبار کی رجسٹریشن کے رجحان میں اضافے کے لئے نمایاں اقدامات کئے ہیں جبکہ رجسٹریشن کی فیسوں میں ساٹھ فیصد تک کمی کر دی گئی ہے جبکہ ایس ای سی پی کے لئے ڈیجیٹل دستخطوں کی آن لائن فراہمی کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

mrt/jav/yas-mrb 1440

مزید : کامرس