لیا قت آ با د ، گند ے نا لے سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

لیا قت آ با د ، گند ے نا لے سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

لاہور( سٹی ر پو رٹر ) لیا قت آ با د کے علاقے میں گند ے نا لے سے 40سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذ ریعے پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا۔بتایا گیا ہے کہ لیا قت آ با د کے علا قہ فیر وز پو ر روڈ پر واقعہ گند ے نا لے میں تیرتی40سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نالے سے نکال کر شناخت کی کوشش کی، بعد ازاں ناکامی پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ،شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کر کے لاش گند ے نا لے میں بہا دی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور لواحقین کے سامنے آنے کے بعد واضح ہو نگے۔

مزید : علاقائی