جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے والا گروہ گرفتار،ملزمان میں 6پولیس اہلکار بھی شامل

جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے والا گروہ گرفتار،ملزمان میں 6پولیس ...
 جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے والا گروہ گرفتار،ملزمان میں 6پولیس اہلکار بھی شامل

  

لاہور(وقائع نگار)ایف آئی اے نے بیرون ملک رہائش پذیر افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان میں 6پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم کو مختلف افراد کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک گروہ بیرون ملک رہائش پذیر افراد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوا کر ان کو غلط استعمال کرتا ہے جس پر ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے 9افراد پر مشتمل گروہ میں سے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں شمس پرویز ،یوسف ،عامر شہزاد اور ذیشان خان شامل ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں امجد علی ،جعفر ،صفدر علی ،ارشد حسین اور احمد سعید شاہ شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملزمان میں سے 6کا تعلق سپیشل برانچ کے مذہبی و فرقہ واریت برانچ سے ہے جبکہ ایک ملزم آئی جی آفس کا اہلکار ہے ۔ایف آئی اے نے باقی ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی