فیکٹری ایریا پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا
لا ہور (وقائع نگار) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی ہیروئین بھی قبضے میں لے لی گئی۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او شیخ حماد کی سربراہی میں پولیس نے چھاپہ مار کر تین منشیات فروشوں شہزاد، شکیل اور قیصر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو ہیروئین برآمد کر کے قبضے میں لے لی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔