ایمرجنسی سروس کے ضلعی افسران کو پری مون سون کے حوالے مکمل تیاری کی ہدایت

ایمرجنسی سروس کے ضلعی افسران کو پری مون سون کے حوالے مکمل تیاری کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل،پنجاب ایمرجنسی سروس بریگیڈئیر( ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے روزانہ جائزہ اجلاس کے دوران تمام ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ پری مون سون کے حوالے سے مکمل تیاری کو یقینی بنائیں، تمام انتظامات میں ریسکیورز کی اسپیشل ڈیوٹی ، فلڈ ریسکیو آلات کا صحیح حالت میں ہونا اور کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمزکی ان کے علاقے میں قبل از وقت تعیناتی شامل ہے تاکہ پری مون سون اور مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ممکنہ حادثات سے موثر اور منظم طریقے سے نبرد آزما ہو سکیں۔سربراہ پراونشل مانیٹر نگ سیل ریسکیو1122نے ڈی جی ریسکیو پنجاب کو ان دنوں رونما ہونے والے بڑے حادثات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور حالیہ بارشوں اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مون سون کے دوران زیادہ بارشوں کی وجہ سے عمارتوں کے منہدم ہونے کا خدشہ بھی بڑھ چکا ہے۔ بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے متعلقہ ضلعے میں ضلعی انتظامیہ ، محکمہ موسمیات ، متعلقہ اداروں اور ریسکیو رضا کاروں کے ساتھ باہمی رابطے کو بڑھائیں تاکہ سیلابی صورتحال میں ڈسٹرکٹ فلڈ ڈزاسٹر منیجمنٹ پلان پر عمل درآمد کیا جا سکے اور مشترکہ کاوشوں سے موثر ایمرجنسی ریسپانس کو یقینی بنا کر قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو بچایا جا سکے۔ اس سے قبل ڈی جی ریسکیو1122نے پنجاب کے ممکنہ سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ مکمل کر لیا تاکہ ریسکیو1122کی آپریشن کی استعداد کار کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے تمام ضلعی افسران کے ہنگامی اجلاس بھی طلب کرکے سیلاب کے حوالے سے تیاری پر بریفنگ کی تھی اور مانیٹرنگ دورے میں ایمبولینسز، فائر ٹرک ، واٹر ریسکیو وہیکلز ، واٹر باؤزر، ریسکیو کشتیوں ،اوبی ایم کا معائنہ کیا اسکے علاوہ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کیلئے کی جانے والی فرضی مشقوں کو بھی مانیٹر کیا۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں وہ خود آپریشن کی نگرانی کریں گے جبکہ ہرضلعی ایمرجنسی افسراپنے ضلع میں آپریشن کا ذمہ دار ہوگا۔ ڈی جی ریسکیو 1122نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اپنے گھروں کی چھتوں پر غیر ضروری سامان نہ رکھیں تاکہ پانی اکھٹا ہو کر عمارت کو نقصان نہ پہنچائے اور بجلی کی ننگی تاروں کو کور کریں تاکہ ایسے موسم میں کرنٹ لگنے کے حادثات کم سے کم ہوں۔ مزید برآں کسی حادثے کی صورت میں فور اًایمرجنسی نمبر1122پر کال کریں اور سیلابی صورتحال بننے پر ہنگامی انخلاء کے عمل میں ریسکیو1122کا ساتھ دیں تاکہ تمام شہریوں

مزید : علاقائی