سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نقلی پاسپورٹ پر سپین سفر کرنے والا ملزم گرفتار کر لیاگیا

سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نقلی پاسپورٹ پر سپین سفر کرنے والا ملزم گرفتار کر ...

لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے نقلی پاسپورٹ پر سپین سفر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ملزم ذوالفقار محمد فیض احمد کے نام سے سفر کر رہا تھا ۔ایف آئی اے حکام کو اس پر شک ہوا تو اس سے تفتیش کی گئی جس میں اس نے اپنی اصلیت ظاہر کردی ۔ملزم کے مطابق اس نے محمد افضل نامی شخص سے پاسپورٹ 3800 یورو میں خریدا تھا اور 2008سے سپین میں آتا جاتا ہے۔ایف آئی اے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی