صوبائی دارالحکومت،چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہری ایک کروڑ کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت،چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہری ایک کروڑ کی نقدی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صوبائی درالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق چو ہنگ کے علا قہ میں ارشا د کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو گھر سے 3لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لوٹ کر لے گئے،گلبر گ میں یا سین کے گھر سے دوڈاکو2 لاکھ 25ہزار کے نقدی زیورات اور شاہدرہ میں واقع حنیف کی الیکٹر ونکس کی دوکا ن سے چار ڈاکو 4 لاکھ 75ہزاراور لیا قت آ با د میں منیر کی دکان سے دوڈاکو 45ہزار اور زیورات لوٹ کر لے گئے اور شا لیما ر میں شیخ انیس سے ایک لاکھ 25ہزار،ماڈل ٹاؤن میں فیصل سعیدسے40ہزار،قلعہ گجر سنگھ لکشمی چو ک عا مرسے 55ہزار نشتر کالونی میں رزاق سے20ہزارڈیفنس سی میں نعیم سے 20ہزار اورشا دبا غ میں محمد اکبر سے30ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں با دامی با غ میں عاطف،نیو انارکلی میں نصیر،سمن آ با د میں شیخ دانی،ستوکتلہ میں رزاق کی گاڑیاں اور شفیق آباد میں ارشد،بادامی باغ میں توصیف،ریس کورس میں ذیشان،قلعہ گجر سنگھ میں علی،وڈت کالونی میں حیات،اقبال ٹاؤن میں یاسین،ساندہ میں منیر،شیر ا کوٹ میں خا لد،سبزہ زار میں اعجاز اور ڈیفنس سی میں رضا کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید :

علاقائی -