برج خلیفہ کی طرز پربنی پانی کی بوتل 700درہم میں ملے گی

برج خلیفہ کی طرز پربنی پانی کی بوتل 700درہم میں ملے گی

ابو ظہبی (اے پی پی) ڈنمارک کے شہری تا سیر حادی نے ایکسپو 2020کے موقع پر برج خلیفہ کی طرز پر بنی پانی کی بوتل پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔تا سیر حادی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ بوتل مکمل طور پر پلاٹینیم سے بنے گی جسکی اونچائی آدھا میٹر ہو گی اس میں 750ملی لیٹر پانی آسکے گا۔بوتل کو کے 9کرسٹل سے بنایا جائے گا اور اسکے اندر ایل ای ڈی لائٹس بھی نصب کی جائیں گی جن کی روشنی سے پانی مزید خوبصورت دکھائی دے گا۔

حادی کے بقول 2020ایکسپو پر آنے والے مہمانوں کے لئے یہ ایک یادگار تحفہ ہو گا جو 700درہم میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر