اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت استحکام پذیر ہوگی،راشد بشیر سیال

اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت استحکام پذیر ہوگی،راشد بشیر سیال
اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت استحکام پذیر ہوگی،راشد بشیر سیال

  


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت استحکام پذیر ہوگی ۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں شامل توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔اس سلسلے میں حکومت نے بجٹ میں منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے فنڈز بھی مختص کردیئے ہیں جس سے امید ہے کہ یہ منصوبے2017تک پائیہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے اور توانائی بحران کے خاتمہ سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے راشد بشیر سیال نے کہا کہ اقتصاد ی راہداری منصوبہ میں شامل گوادر صنعتی زون میں چین، مشرق وسطی،یورپی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی جانب سے 3سو سے زائد صنعتی یونٹس کے قیام ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا نیز گوادر صنعتی زون سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع دستیاب ہونگے جس سے ملک میں بے روزگاری کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبے سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے جس کے باعث پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مستحکم و خوشحال ریاست کے طور پر جانا جائے گا ۔اس منصوبہ کی تکمیل سے عوام کے لئے روزگار اور کاروبار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے اس منصوبہ کی تکمیل سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ،نئی منڈیاں ملیں گی اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید : عالمی منظر