جرمنی میں عدالتی کارروائی کے دوران نقاب پر پابندی کا مطالبہ

جرمنی میں عدالتی کارروائی کے دوران نقاب پر پابندی کا مطالبہ

برلن(این این آئی)جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والی عدالتی کارروائیوں میں کسی خاتون کے چہرے کو مکمل طور پر چھپانے سے ممانعت ہونی چاہیے۔ باویریا کی صوبائی حکومت نے ایک بیان میں بتایا کہ عدالتی کارروائی کے دوران کسی کو اپنا چہرہ پوشیدہ نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے عدالتی کارروائی کے متاثر ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کے دوران اہم ہے کہ گواہی دینے والے شخص کے چہرے کے تاثرات کا مکمل اور جامع طریقے سے جائزہ لیا جا سکے۔

مزید : عالمی منظر