روزہ کی حالت میں ٹیسٹ کی غرض سے خون دینے میں کوئی حرج نہیں،مفتی اعظم متحدہ عرب امارات

روزہ کی حالت میں ٹیسٹ کی غرض سے خون دینے میں کوئی حرج نہیں،مفتی اعظم متحدہ ...

ابوظہبی (اے پی پی) دبئی اسلامک افئیر اینڈ چئیر یٹیبل ایکٹیو یز ڈیپارٹمنٹ (آئی اے سی اے ڈی) کے مفتی اعظم ڈاکٹر احمد شمائل نے کہا ہے کہ دوران روزہ کسی ٹیسٹ کی غرض سے خون کا عطیہ دینے میں کوئی حرج نہیں ایسا کرنے سے روزے کی افادیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر احمد شمائل نے رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کے سوالوں کے جواب دینے کے لئے خصوصی پروگرام تشکیل دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر