عراقی دعوے من گھڑت ،فلوجہ کا صرف 33 فی صد علاقہ کلیئر ہوا،امریکی اتحادکی تصدیق

عراقی دعوے من گھڑت ،فلوجہ کا صرف 33 فی صد علاقہ کلیئر ہوا،امریکی اتحادکی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(این این آئی) امریکا کی قیادت میں اتحاد نے کہا ہے کہ فلوجہ کے صرف ایک تہائی حصے کو داعش کے جنگجوؤں سے پاک کرایا جاسکا ہے۔عراقی حکومت نے اسی ہفتے فلوجہ میں اپنی فتح کا اعلان کیا تھا لیکن شہر کے دو تہائی حصوں میں داعش اور عراقی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغداد میں اتحادی فوج کے ترجمان امریکی کرنل کرسٹوفر گارور نے ایک بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے فلوجہ کے جنوبی حصے کو کلیئر کر لیا ہے اور اب شہر کے وسط سے دوسرے علاقوں میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -