ترکی کی سکیورٹی فورسزکے ’’پی کے کے‘‘ کے 16 اہداف پر فضائی حملے

ترکی کی سکیورٹی فورسزکے ’’پی کے کے‘‘ کے 16 اہداف پر فضائی حملے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (اے پی پی) ترکی کی سکیورٹی فورسز نیدہشتگرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے 16 اہداف پر فضائی حملے کئے ہیں۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک مسلح افواج کے جنگی طیارے اندرون ملک اور بیرون ملک دہشتگرد تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ترک جنگی طیاروں نے گزشتہ شب عراق کے شمالی علاقوں قندیل، سینات اور ہافتان میں ’’پی کے کے‘‘ کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی آپریشن کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم کی پناہ گاہوں اوراسلحہ ڈپووں پر مشتمل 5 اہداف کو تباہ کر دیا ۔دوسری جانب ملک کے اندر ضلع دیار بکر کی تحصیلوں لیجے، ہانی، سیلوان،کْلپ اور ہازور سے منسلک 25 دیہاتوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔گورنر دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیجے، ہانی اور سیلوان کی تحصیلوں کے دیہی علاقوں کے پہاڑی اور جنگل کے علاقوں میں’’ پی کے کے‘‘ کے خلافآپریشن کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -