عراق میں نیو زی لینڈ کے فوجیوں کے قیام کی مدت میں توسیع

عراق میں نیو زی لینڈ کے فوجیوں کے قیام کی مدت میں توسیع

ویلنگٹن (اے پی پی) نیو زی لینڈ نے عراق میں اپنے فوجیوں کے قیام کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ ویلنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے کہا ہے کہ عراقی فروسز کی ٹریننگ کو جاری رکھنے کے لیے نیوزی لینڈ کے فوجی مزید 18 ماہ تک عراق میں قیام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں فرائض ادا کرنے والے 143 نیوزی لینڈ کے فوجی نومبر 2018ء تک عراق کی سیکورٹی فورسز کو دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف لڑائی کی ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے فوجی گزشتہ سال سے عراقی فوجیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2014 ء سے عراقی فوجیوں کو ٹریننگ فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔

اور اس سال ان فوجیوں کی تعداد 143 تک بڑھا دی تھی۔آسٹریلیا اور نیو زلینڈ کی جانب سے تاجی کیمپ میں اب تک 7 ہزار عراقی فوجی تربیت حاصلکرچکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر