کیلیفورنیا:دعش کی مادی حمایت فراہم کرنے پر دو افراد مجرم قرار

کیلیفورنیا:دعش کی مادی حمایت فراہم کرنے پر دو افراد مجرم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیلیفورنیا(آن لائن)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دو افراد کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کو مادی حمایت فراہم کرنے کی سازش کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت نے نادر الھزایل اور مہند بداوی کو دو ہفتے کی سماعت کے بعد مجرم قرار دیا۔دونوں افراد کو گذشتہ سال اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب الھزایل نے دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے کے ارادے سے لاس اینجلس سے ترکی جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کی تھی۔بداوی نے الھزایل کے لیے استنبول کے راستے اسرائیل کے لیے ایک طرفہ ٹکٹ خریدا تھا۔امریکہ کے اٹارنی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق کیلیفورنیا کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر ’ شہیدوں کے طور پر مرنے کی خواہش کا اظہار‘ کیا تھا۔پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ انھیں بظاہر بداوی کے فیس بک اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹز کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہیں جن میں انھوں نے دولتِ اسلامیہ میں شمولیت کا ارارہ ظاہر کیا تھا۔حکام کے مطابق الھزایل کے فیس بک اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر میں دولتِ اسلامیہ کا جھنڈا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق الھزایل اور بداوی نے ایک ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں انھیں دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیعت اور شدت پسند گروپ میں شامل ہونے کے لیے شام کا سفر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔الھزایل کو ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں چوری شدہ چیک جمع کروانے اور پھر اورینج کاؤنٹی کی مختلف شاخوں میں نقد رقم نکلوانے کے لیے بینک فراڈ کی 26 دفعات کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔پراسیکیوٹرز کے مطابق چوری شدہ نقد رقم سے الھزایل کے شام کے سفر کی مالی مدد کا ارارہ ظاہر کیا گیا تھا۔بداوی کو الھزایل کے لیے ترکی کے ٹکٹ کی خریداری میں مالی امداد کے استعمال کا مجرم قرار دیا گیا ۔
ہے۔الھزایل اور بداوی کو دولتِ اسلامیہ کو مادی امداد فراہم کرنے کے جرم میں 15 سال کی قید کا سامنا ہے۔الھزایل کو 19 جب کہ بداوی کو 26 ستمبر کو سزا سنائی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -