اردن ،عراقی نثراد نارویجیئن کو دہشت گردی پر 15 سال قید

اردن ،عراقی نثراد نارویجیئن کو دہشت گردی پر 15 سال قید

عمان (اے پی پی) اردن کی ایک عدالت نے ایک عراقی نثراد نارویجیئن شہری کو دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔عمان کی اسٹیٹ سکیورٹی عدالت نے 49 سالہ خالد الرباعی کو دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں بھی قصوروار قرار دیا ہے۔فیصلہ سنائے جانے کے وقت عدالت میں ناروے کے سفارت کار بھی موجود تھے۔عدالت میں استغاثہ مجرم خالد الرباعی کا ایران کی القدس فورس سے تعلق ثابت نہیں کرسکا ہے۔اس کے وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے فاصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔خالد الرباعی کو گذشتہ سال جولائی میں اردن کے شمالی شہر جراش سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے 45 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔ تب اردن نے کہا تھا کہ اس نے دہشت گردی کے حملے کی سازش کو ناکام بنایا ہے اور یہ حملہ عراقی القدس فورس کے ایک رکن نے کرنا تھا۔

مزید : عالمی منظر