ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کو معیشت کیلئے آفت قراردے دیا

ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کو معیشت کیلئے آفت قراردے دیا

وا شنگٹن (آن لائن)ڈیموکریٹ پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی معیشت کے لیے آفت قراردے دیا۔ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں اپنے خطاب میں ہلیری کلنٹن نے اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی معیشت کے لیے ممکنہ آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرضوں کے بادشاہ ٹرمپ کی وجہ سے معیشت کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ کی معاشی پالیسیاں اپنے جیسے امیروں کے مفاد کے لیے ہیں۔ امریکا ٹرمپ کے انداز میں بزنس نہیں کرتا۔ممکنہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی پالیسیوں پر تنقید پر ہلیری کلنٹن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہلیری نے ایک بات درست کہی ہے کہ وہ قرض کے بادشاہ ہیں۔ وہ قرض کو سمجھتے ہیں اور اسے ہینڈل کرنا بھی جانتے ہیں اور قرض نے انہیں خوش قسمت بنا دیا۔ لیکن اس ملک کے لیے قرض ایک آفت ہے اور صدر اوباما نے اسے عروج پر پہنچا دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر