نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت ، پاکستان اور بھارت کی درخواستوں پر فیصلہ آج ہوگا

نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت ، پاکستان اور بھارت کی درخواستوں پر فیصلہ ...

سیول ( اے این این ) نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت سے متعلق پاکستان اور بھارت کی درخواستوں پر فیصلہ (آج) ہوگا ٗبھارتی سیکرٹری خارجہ رکن ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لئے سیول روانہ ۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیل میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے 48 ممالک کا اجلاس جاری ہے جبکہ (آج) جمعرات کو ہونے والے اہم اجلاس میں پاکستان اور بھارت کی گروپ میں شمولیت سے متعلق درخواستوں پر غور ہوگا۔ این ایس جی گروپ کے اہم ترین ملک چین نے نکتہ اٹھایا ہے کہ قوانین کے مطابق جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی)پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو گروپ میں شامل نہیں کیا جاسکتا اس لئے اگر بھارت کو گروپ میں شامل کرنے کے لئے چھوٹ دی گئی تو پاکستان بھی اس کا مضبوط امیدوار ہے جب کہ ترکی، جنوبی افریقا، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی بھارت کی شمولیت کے مخالف ہیں۔دوسری جانب بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر این ایس جی میں شامل رکن ممالک کی حمایت کے حصول کے لئے سیل روانہ ہو گئے جہاں وہ رکن ممالک کو بھارت کی حمایت کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر