ایل ڈبلیوایم سی نے گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی

ایل ڈبلیوایم سی نے گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی

لاہور(پ ر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) نے شہر میں گندگی پھیلانے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال برقرار نہ ر کھنے پر متعلقہ افراد ، عناصر اور شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا آغاز کر دیا۔ ایل ڈبلیوایم سی پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2005 اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لانے کی مجاز قرار دے د ی گئی ہے۔ادارہ ایسے افراد، عناصر یا شہریوں کو جرمانہ کرنے کا مجاز ہو گا جو شہر میں صفائی کی صورتحال کو برقرار نہیں رکھیں گے بالخصوص ایسی جگہوں/ مقامات/ سڑک یا ایرا جو لوکل گورنمنٹ کے دائرہ کار یا حدود میں آتا ہے۔ا یل ڈبلیوایم سی کوڑے دان، مخصوص جگہ کے علاوہ عوامی مقامات بالخصوص گلیوں، سڑکوں اور کھلے پلاٹوں میں کچرا پھینکنے گندگی پھیلانے پر بھی جرمانے کر سکے گی۔ اس سلسلے میں 500 سے 1000روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔ مزید براں اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹرلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) بلال مصطفی سید نے ایل ڈبلیوایم سی کی انفورسمنٹ ٹیم کو متحرک کر دیا ہے۔ انہوں نے لبرٹی چوک گلبرگ کے قریب واقع کنسٹرکشن فرم کے مالک کو گاڑیوں کی آمددرفت کے دوران روڈ کو مٹ اور گارے سے گندہ کرنے پر نوٹس لیا اور ایل ڈبلیوایم سی کی انفورسمنٹ ٹیم کو پہلی بار گندگی پھیلانے پر ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی۔ جنرل منیجر آپریشنز آصف اقبال کے مطابق صاف ستھرے لبرٹی چوک گلبرگ روڈ کو مذکوزہ کنسٹرکشن فرم کی گاڑیاں آلودہ کرتی پائیں گئیں جس پر ایکشن لیا گیا۔ ان کے مطابق آئندہ بھی گندگی پھیلانے پر ایکشن لیتے ہوئے جرمانہ کیا جائے گا۔ مزید براں ، ایم ڈ ی ایل ڈبلیوایم سی بلال مصطفی سید نے بارش کے بعد شہر میں صفائی کی صورتحال کے جائزہ کے لیے متعدد چوکنگ پوائنٹس بشمول لکشمی چوک، دہ موریا پل، شادباغ، سمن آباد، شالیمار باغ، گڑھی شاہو، فیروز پور روڈ، گلبرگ کا دورہ کیا اور فیلڈ میں موجود عملہ سے ملاقات کی۔بعد ازاں انہوں نے مرکزی دفتر میں سینئر افسران سمیت تمام فیلڈ افسران کی ہنگامی میٹنگ لی اور ہدایات جاری کیں کہ مون سون سیزن کے دوران صفائی انتظامات کو پلان کے مطابق یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

مزید : صفحہ آخر