عدالت عالیہ کا یوسی 154 میں دوبارہ گنتی پر عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین کو جواب پیش کرنیکا نوٹس جاری کا حکم

عدالت عالیہ کا یوسی 154 میں دوبارہ گنتی پر عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین کو جواب ...

ملتان (خبر نگار خصو صی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے یونین کونسل انتخابات میں دوبارہ گنتی کے حکم پر عمل درآمد روکتے ہوئے فریقین (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کوجواب پیش کرنے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیاہے فاضل عدالت میں یونین کونسل 154 پنجانی شجاعباد سے منتخب چیئرمین زوالفقار علی کھاکھی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے خلاف ناکام امیدوار نور محمد نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی کہ اس کو غلط طورپر ناکام قرار دیا گیاہے اور نتائج درست طور پر مرتب نہیں کئے گئے اس لئے نتیجہ منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل ٹربیونل نے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دیا ہے جو کہ سراسر خلاف واقعات وحقائق ہے اس لئے مذکورہ حکم منسوخ کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر