کوک اسٹوڈیو 9موسیقی کے شعبہ میں حکمت عملی کا مظہر ہے، رضوان یو خان

کوک اسٹوڈیو 9موسیقی کے شعبہ میں حکمت عملی کا مظہر ہے، رضوان یو خان

ملتان (پ ر) موسیقی کے معروف و مقبول پروگرام کوک اسٹوڈیو کا سیزن 9 کوک اسٹوڈیو کی تاریخ کا سب سے زیادہ وسیع اور بھرپور سیزن ہوگا۔ پروگرام کی شاندار تاریخ میں پہلی مرتبہ 6 مختلف میوزک ڈائریکٹرز اسٹرنگز کے بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا کے ساتھ کام کریں گے جو سیزن 7 اور (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

سیزن 8 کی شاندار کامیابی کے تناظر میں اس سیزن میں بھی اسٹرنگس ایگزیکٹو پروڈیوسرز ہوں گے۔ سیزن 9 اس لئے بھی منفرد ہوگا کہ اس میں متعدد میوزک ڈائریکٹرز مختلف طرز پر موسیقی پیش کریں گے۔ سیزن 9 کے ساتھ موسیقی سے وابستہ بہت سے معروف نام بشمول نوری، شانی ارشد، جعفر زیدی ، شیر از اپل ، فاخر محمود ، شجاع حیدر منسلک ہوں گے۔ اس ڈائریکشن اور پروڈکشن کی ٹیم کو سیزن 9 میں شاندار گلوکاروں کی معاونت حاصل ہوگی ۔ ان میں سے بہت سے گلوکاروں نے گذشتہ سالوں میں بھی کوک اسٹوذیو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ متعدد ابھرتے ہوئے اور با صلاحیت گلوکار بھی پہلی مرتبہ کوک اسٹوڈیوں میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔ کوک اسٹوڈیو میں قومی شہرت کے حامل گلوکار عابدہ پروین ، راحت فتح علی خان ، صنم ماروی ، سائیں ظہور ، علی عظمت ، امجد صابری ، نوری ، زب بنگش اور میشا شفیع جنہوں نے ماضی میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے، وہ اس سیزن میں بھی پرفارم کریں گے ۔کوک اسٹوڈیو میں پہلی مرتبہ گلوکاری کرنے والوں میں شلپا راﺅ ، محوش حیات ، مومنہ مستحسن ، نتاشا خان، علی خان، رضوان بٹ، باسط ، ریچل وکا جی اور نرمل روئے شامل ہوں گے۔ رضوان یو خان ، جنرل منیجر ، کوکا۔ کولا پاکستان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” کوک اسٹوڈیو 9 موسیقی کے شعبے میں کوکا۔ کولا کی حکمت عملی کا حقیقی مظہر ہے ۔ سیزن 9 کوکا۔ کولا کی ثقافتی برتری کو مزیداستحکام فراہم کرے گا ۔ کوک اسٹوڈیو میں موسیقی کے مختلف انداز کو اپناتے ہوئے ہم آج کے نوجوانوں سے بڑہتے ہوئے فاصلوں کو مٹانے کیلئے کوشاں ہیں۔ “ اسٹرنگس نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ” ہم نے ہمیشہ شراکت کو ترجیح دی ہے کیونکہ اس طرح موسیقی کی صنعت کو ترقی ملتی ہے ۔ سیزن 8 کو ملنے والی بھر پور پذیرائی کے بعد ہم نے پاکستان کے صف اول کے 6 میوزک ڈائریکٹرز کو کوک اسٹوڈیو کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ۔ سیزن 7 کے بعد سے ہی ہمارا عزم یہ تھا کہ اپنی موسیقی کی صنعت سے منسلک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کریں۔ پاکستان میں یہ موسیقی کی صنعت سے منسلک لوگوں کو بشمول گلوگاروں ، پلے بیک سنگرز ، موسیقاروں ، پروڈیوسرز ، نغمہ نگاروں اور تیکنیکی افراد کو شہرت فراہم کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔

کوک اسٹوڈیو

مزید : ملتان صفحہ آخر