لودھراں ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں مسافر ٹرینوں کیلئے مقررہ رفتار بڑھا کر 105 کرنے کا کام تکمیل کے قریب پہنچ گیا

لودھراں ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں مسافر ٹرینوں کیلئے مقررہ رفتار بڑھا کر 105 ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) لودھراں ریلوے اسٹیشن کے بارڈ میں گذشتہ (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

41سال سے مسافر ٹرینوں کیلئے مقرر شدہ سپیڈ کو بڑھا کر 105 کرنے کا کام تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لودھراں ریلوے اسٹیشن کے تقریباً 1 کلو میٹر سے زائد طویل ریلوے یارڈ میں 1975سے مسافر ٹرینوں کے گزرنے کیلئے 15کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ چلی آر ہی تھی۔ جس کو بڑھا کر 105 کرنے کیلئے دو ماہ سے کام جاری تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ کام تکمیل کے مراحل میں ہے اور ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر سخاوت علی نے جولائی سے قبل لودھراں یارڈ میں ٹرینوں کو 105 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار چلانے کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے شعبہ انجیئرنگ کو کام ختم کرنے ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یارڈز میں سپیڈ بڑھنے سے ہر ٹرین کو 10منٹ کا فائدہ ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر