پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے گرانفروشوں کیخلاف آپریشن جاری ‘ متعدد دکاندار گرفتار
ملتان ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ ساہوکا‘ خانیوال ‘ وجھیانوالہ ‘ بستی ملوک ‘ رحیم یار خان ‘ منڈی یزمان ‘ لودھراں ‘ احمد پور شرقیہ ‘ حاصل پور ‘ علی پور ( خبرنگار ‘ کرائم رپورٹر ‘ نمائندگان ) ڈی سی او ملتان کے حکم پر ضلع (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
بھر میں گرانفروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ‘ گزشتہ روز ضلع بھرکے 41 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اپن اپنے علاقوں میں گرانفروشوں کیخلاف آپریشن کرتے 10 افراد کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے جبکہ 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور 29 گرانفروش جیل بھجوا دئیے گئے اور اس دوران تمام 41 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کل 2 لاکھ 92 ہزار 700 روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و ٹی ایم او شیر شاہ ٹاؤن خالد اقبال نے گلگشت کے علاقہ سے گراں فروشی کرنیوالے 5دوکاندار کوگرفتار کرکے ایک دن کیلئے تھانہ گلگشت میں بند کردیا ہے جبکہ دیگر دوکانداروں کو موقع پر 4ہزار جرمانہ بھی کیا گیا ہے اس موقع پر ٹی او آر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عاشر گل بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گراں فروشی کرنے پر دوکانداروں کو 1سے 10دن کی قید کی سزا سنا سکتے ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے ڈی سی او ملتان نادر چھٹہ کے ساتھ سبزی منڈی کا دورہ کیا جس میں اشیاء خورد نوش، سبزی اور پھل فروٹ وغیرہ کی کوالٹی اور ساتھ میں ریٹ لسٹ بھی چیک کی گئی۔ ایس ڈی پی او ایچ او اورمنڈی چوکی انچارج کوسکیورٹی کے حوالے سے خصوصی طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ وقتاًفوقتاً دوران گشت سبزی منڈی کا بھی دورہ کریں گے اور ریٹ لسٹ کو بھی چیک کرتے رہے گے۔ خریداری کرنے والوں کو اگر کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیش ہو تو فوری طور پر اس کو حل کریں گے۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم اور ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ عہدیداران سبزی منڈی کو بھی بریف کیااور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہ ہو گی۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت کی طرف سے ماہ رمضان المبار ک میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے دعوے محض جھوٹے ثابت ہوئے ہیں دوسرے عشرہ کے اندر بھی ٹھٹھہ صادق آباد ونواح میں مہنگائی ،گرانفروشی کنٹرول نہ کی جاسکی ہے،ٹھٹھہ صادق آباد نواحی چکوک 134,135،علی شیر واہن،اڈاپُل 14،پُل پنجو ،رحیما موڑ ،پُل 132دس آر سمیت مختلف مقامات پر منافع خور دوکانداروں کی طرف سے پھلوں،سبزیوں، اشیاء خوردونوش،گوشت کی مہنگے داموں فروخت کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،جبکہ دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ساہوکا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و نائب تحصیلدار محمد عارف اقبال نے ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی کی ہدایت پر اور اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا احمر سہیل کیفی کی سر براہی میں میعاری اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں ناجائز منافع خوروں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کر یک ڈاون کر تے ہوئے رمضان المبارک میں خود ساختہ مہنگائی کر نے والے سبزی فروشوں او ر گراں فروش جن میں علی شیر،منیر احمد،ظفر اقبال،غلام مصطفی،ممتاز احمد،غلام رسول،مظہر حسین،ریاض احمد،محمد اشفاق اور سید مہر علی شاہ کو مجموعی طور پر 14500روپے نقدی جرمانے کئے گئے اس موقع پر عبدالستار ریڈر اے سی بھی موجود تھے ۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے سجائے گئے رمضان سستا بازار شوپیس بن کر رہ گئے عوام کو ریلیف نہ مل سکا گرانفروش مافیا سرگرم من مانے دام وصول کرنے لگے اوپن مارکیٹ میں ناقص اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری ضلعی انتظامیہ گرانفروش مافیا کو قابو کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ وجھیانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق وجھیانوالہ، چھب کلاں کے گردونواح کے علاقوں میں گراں فروشی نے ڈیرے ڈال لئے دکانداروں نے اپنی مرضی کے ریٹ رکھے ہوئے ہیں عوام پہلے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی ہے باقی رہی سہی کسر گراں فروشوں نے پوری کر دی ۔پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹ صرف شہری علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ماہ مقدس رمضان المبارک شروع ہوتے ہی گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری عروج پر ہے دکاندار من مرضی کے ریٹ وصول کرہے ہیں پرائس کنٹرول کیمٹیاں غیر فعال ہیں ۔افسران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا ناصر نے ملنے والی شکایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر احترام رمضان کی خلاف ورزی کرنے والے 4ہوٹل مالکان غلام مصطفی، ذوالفقار علی، فضل حسین اور شاہد حسین کو رنگے ہاتھوں پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا جس نے اسسٹنٹ کمشنر کے تحریری مراسلوں پر ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شرو ع کردی۔ منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق دال کی طر ح مر غی بھی ا سمان پر اڑ نے لگی ۔قیمتیں 240رو پے کلو سے تجا وز کر گئیں ۔ آ سمان سے باتیں کر تی ہو ئی دا لو ں کی قیمتو ں کی طر ح مر غی کی قیمتو ں کو بھی پر لگ گئے ہیں ۔اسلم خدا بخش انور علی اصغر علی اور ذو الفقار وغیرہ نے ڈی سی او بہاولپور سے اس جا نب فور ی تو جہ مبذول کر نے کا مطا لبہ کیا ۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان ‘نامہ نگار کے مطابق ڈی سی ا و محمد شاہد نیاز کی ہدایت پر ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی ، ناجائز منافع خوری اور مصنوعی گرانی کے انسداد کیلئے گزشتہ روز122مختلف جگہوں پر423دوکانوں اور مارکٹیوں کا اچانک معائنہ کیا اور گراں فروشی و ناجائز منافع خور ی کے مرتک 39دوکانداروں کو مجموعی طور پر 32ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ احمد پور شرقیہ سے نامہ نگار کے مطابق ماہ رمضان میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بری طرح ناکام ۔ پورے شہر میں سبزی پھل اور اشیائے خوردو نوش فروخت کرنے والوں نے من مانی شروع کردی ہے۔ مارکیٹ کمیٹی احمدپورشرقیہ اور انتظامیہ و ٹی ایم اے پرائس کنٹرول کرانے میں ناکام ۔ تمام افسران سارا دن نمائشی رمضان بازار میں ڈیوٹی دینے لگے جبکہ پورے شہر میں ریڑھی مافیا اور دیگر دکانداران نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ حاصل پورسے نمائندہ خصوصی کے مطابق حاصل پور ( نما ئندہ خصوصی )اعلی حکام کے دورے بھی مہنگائی کم نہ کرا سکے ہیں۔حاصل پور میں ماہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ضروریات زندگی کی ہر چیز کا ریٹ دوگنا ہو چکا ہے ۔ذخیرہ اند وزوں نے اور گرانفروشوں نے من مرضی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ۔معززین شہر میاں عبد الجبار ۔رانا احمد الطاف ۔سید جاوید اقبال۔چوہدری محمد ظفر نے کہاکہ شہر میں کسی جگہ بھی ریٹ لسٹ کے مطا بق اشیاء فروخت نہ کی جارہی ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ علی پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی،13افراد گرفتار،بھاری جرمانہ،کوکا کولا ڈسٹری بیوٹر کے گودام پر چھاپہ،ایکسپائر بوتلیں برآمد،بھاری جرمانے،بوتلیں ضائع کروادیں،پابندی کے باوجود ہوٹل مالکان نے ہوٹل اور کھانے پینے کی چیزیں کھول رکھی تھیں،روزہ خور کھانے میں مصروف تھے،جرمانہ کرنے کا مقدمہ سزا نہیں اصلاح کرنا ہے ، روزہ خورکسی رعایت کے مستحق نہ ہیں ہوٹل مالکان پابندی کولازمی اپنائیں آئندہ مقدمات درج ہونگے۔ شہریوں کی نشابدہی پر اے سی علی پور نے ایکشن لیتے ہوئے ہوٹل مالکان اورروزہ خوروں ندیم قادر،جمشید،عتیق الرحمن،ارشادحسین،اشفاق حسین ،عمران،محمدندیم،شہباز،شان،اجمل،عابدعلی،محسن علی کو پولیس تھانہ سٹی علی پور کے ہمراہ گرفتار کیااور انہیں500روپے فی کس جرمانہ کیاجبکہ سویٹ شاپس کو سموسے کھلانے پر 7000اورہوٹل مالک کو چائے پلانے پر 5000روپے جرمانہ کا فانٹا کیا ایکسپائر بوتلیں فروخت کرنے والے دکاندارمحمدساجد کو5000روپے جرمانہ کیا دکانداروں کی نشاندہی پر کوکا کولاڈسٹری بیوٹرکے گودام پر چھاپہ ماراجہاں ایکسپائر بوتلیں فروخت کیلئے رکھی تھیں رکھی گئیں بوتلیں پولیس نے قبضہ میں لے لیں اور عبدالمنان کو گرفتار کرلیا 4000روپے جرمانہ کیااہل علاقہ جاوید،ملک جاوید پنوہاں، قاضی طالب حسین،راشدحسین چوہدری،عابد حسین تبسم،ماجد حسین چوہدری،طارق ،اصغرخان،اختر بلوچ، ایاز خان گوپانگ نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور کو روز ہ خوروں ہوٹل مالکان اورڈسٹری بیوٹرز کے خلاف دلیرانہ کاروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیااور اپنے تعاون کایقین دلایا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی پور چوہدری عبدالغفار نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جرمانہ کرنے کا مقصد سزا نہیں اصلاح ہے ہوٹل مالکان خوف خدا کریں احترام رمضان آردیننس کی پابندی اپنائیں۔