ممبر قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت27جون تک ملتوی کرنے کا حکم

ممبر قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت27جون ...

ملتان (خبر نگار خصو صی)ہا ئیکورٹ ملتان بنچ نے ممبر قومی اسمبلی عبدالرحمان خان کانجو کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت27 (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

جون تک ملتوی کرنیکا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں سید صفدر حسین گیلانی نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ حلقہ این اے 155 لودھراں کا ووٹر ہے اور اس حلقہ سے عبدالرحمان خان کانجو ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔مذکورہ ایم این اے نے سردارخان اور عبدالرحمان خان کے نام سے دو شناختی کا رڈ بنوا رکھے ہیں جن کو وہ مرضی کے مطابق استعماکررہے ہیں اور سردار خان کے نام سے بنکوں سے دو قرضے حاصل کر رکھے ہیں اور کاغذا ت نامزدگی میں اپنے اثاثہ جات کا بھی درست زکر نہیں کیا ہے اس طرح سال 2001 ء کے مقامی انتخابات میں اپنی تعلیمی قا بلیت ایف اے اور 2005ء کے عام انتخابات میں تعلیمی قا بلیت او لیول ظاہر کی اس لئے وہ آئین کے تحت صادق و امین کی شرط پر پورا نہیں اترتے ہیں اس لئے انھیں نااہل قرار دیاجائے۔

سماعت ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر