پنجاب حکومت نے سبزیوں ‘ پھلوں کے نرخ کنٹرول ‘ آڑھتیوں ‘ کمیشن ایجنٹوں کا کردارمحدود کرنے کیلئے ضلعی حکومتوں ‘ پولیس سربراہان کو خصوصی ٹاسک دیدیا

پنجاب حکومت نے سبزیوں ‘ پھلوں کے نرخ کنٹرول ‘ آڑھتیوں ‘ کمیشن ایجنٹوں کا ...

ملتان (خبر نگار ) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے جبکہ آڑھتیوں اور کمیشن ایجنٹوں کا (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

کردار محدود کرنے کیلئے تمام ضلعی حکومتوں اور ضلعی پولیس سربراہن کو خصوصی ٹاسک دیدیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز اور ضلعی پولیس سربراہان کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کریں ‘ سبزی منڈی میں بولی کے وقت ڈی سی اوز اور ضلعی پولیس سربراہان اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور اپنی نگرانی میں بولی کروائیں جبکہ سبزیوں ‘ پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب بننے والے آڑھتیوں اور کمیشن ایجنٹوں کے کردار پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے اور مہنگائی میں اضافہ کا سبب بننے والے آڑھتیوں اور کمیشن ایجنٹوں کا کردار محدود کیاجائے ۔

خصوصی ٹاسک

مزید : ملتان صفحہ آخر