ملاقات قندیل بلوچ کی خواہش پر ہوئی، جادو اثرات سے پریشان تھی، مفتی عبدالقوی

ملاقات قندیل بلوچ کی خواہش پر ہوئی، جادو اثرات سے پریشان تھی، مفتی عبدالقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے کہاہے کہ قندیل بلوچ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ٹی وی پروگرام میں ملاقات ہوئی تھی کراچی پہنچا تو قندیل بلوچ نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جادو نظر اور اثرات کی وجہ سے کافی پریشان تھی ملتان اور سرائیکی وسیب سے تعلق ہونے کے ناطے اپنی مصروفیت کے باوجود ملاقات کے لئے ہوٹل بلایا دوران گفتگو پریشانی کے باعث کافی جذباتی ہوئی آنکھوں سے آنسو بہتے رہے قندیل بلوچ عمران خان سے ملاقات کرانے پر اصرار کرتی رہی پارٹی اور قائد تحریک عمران خان سے بے پنا محبت دیکھ کر عید کے بعدعمران خان سے اجازت لیکر ملاقات کرانے کا وعدہ کیا قندیل بلوچ ہوٹل سے جاتے جاتے خوش گوار موڈمیں تھی اورپریشانی بھی کم ہو گئی تھی لیکن ہوٹل سے جانے کے تین گھنٹے بعد فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پر ہونے والی پوسٹ دیکھ حیرانگی ہو ئی کہ ایسے احسان فراموش لوگ بھی ہوتے ہیں جو صرف اپنی سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے کسی شریف آدمی کے خلاف کس طرح سازشیں کر سکتی ہیں اس واقع سے ہر شریف آدمی حیران اورخوف زدہ ہو گیا ہے کہ کسی پر تر س کھائیں نہ ان کے باتوں پر اعتبار کریں اللہ تعالی کاشکر ہے کہ میری گفتگو اور قندیل بلوچ کی گفتگو سے صاف صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کون جھوٹا اور کون سچا ہے اگر دونوں کو آمنے سامنے بٹھالیا جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ثابت ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کراچی سے ملتان پہنچنے پر پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ میں ایک مذہبی سکالر ز مٖفتی اور سیاسی شخصیت ہوں ملک و بیرون ملک میں شہرت رکھنے کے ناطے مختلف پروگرامات اور تقریبات کے سلسلے میں مختلف شہروں میں جانا پڑتا ہے جہاں مختلف مکاتب فکر ،مختلف مسالک ،اور مختلف طبقات سے ملاقاتیں ہو تی رہتی ہیں جو کسی سے ڈھکی چھپی نہی ہے قندیل بلوچ سے بھی ملاقات ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں ہوئی جہاں ایک دوسرے کے موبائل فون نمبرو ں کا تبادلہ ہوا قندیل بلوچ نے کئی مرتبہ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا لیکن مصروفیات کے باعث ملاقات کے لئے ٹائم نہ دے پایا گذشتہ چند دن پہلے ٹی وی پروگرام افطار پروگرام میں شرکت کے لئے کراچی گیا تو قندیل بلوچ نے اپنے گھر بلانے کی عوت دی لیکن وقت کی کمی کے باعث قندیل کو ہوٹل ہی بلالیا جب قندیل ہوٹل آئے تو میرے پاس کچھ دوست احباب بیٹھے ہوئے تھے ہوٹل کی لابی میں ان کی موجودگی میں قندیل بلوچ سے گفتگو ہوتی رہی بعد میں تمام دوستوں کے ہمراہ کمرے میں چلے گئے جب وضو کرنے کے بعد کمرے میں آیا تو قندیل بلوچ نے میری ٹوپی سر پر رکھی ہو ئی تھی وجہ پوچھی تو بتایا ڈوپٹہ نہ ہونے کی وجہ سے سر پر ٹوپی رکھ لی ہے نماز ادا کرنے کے بعد قندیل سے گفتگو ہوئی اور وہ موبائل سے ریکارڈنگ کرتی رہی موبائل میں تصویر نہ آنے کے باعث وہ میرے قریب آکر بیٹھ گئی جسے میں نے اٹھا دیا ہوٹل سے جانے کے بعد قندیل بلوچ نے اس ملاقات کو غلط رخ کیوں دیایہ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں روزے سے تھا اور روزے سے ہوں اس بابرکت مہینے میں جھوٹ نہی بول سکتا اگر قندیل بلوچ کی گفتگو سن لی جائے تو سب کچھ سمجھ میںآ جائے گا انہوں نے کہاہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے اس واقع کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں چاہنے والوں کے فون آئے ہیں جنہوں نے اظہار ہمدردی کیا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں انہوں نے کہاہے کہ قندیل بلوچ نے شہرت حاصل کرنے کے لئے جو الزام بھی لگا ئے وہ سب جھوٹے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ میرے کردار پر ایک الزام بھی نہ لگا سکیں ہیں ۔
مفتی عبدالقوی