زکوٰۃ،صدقات،فطرانہ کیلئے فلاحی اداروں کے بینر آویزاں،جہادی تنظیموں کے بینر غائب
ملتان (سٹی رپورٹر) عید الفطر قریب آتے ہی مختلف فلاحی اداروں نے زکوۃ صدقاف فطرانہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
بینرز آویزاں کر دےئے ہیں وزارت داخلہ کی جانب سے جہادی تنظیموں اور مدارس پر زکوۃ جمع کرنے پر پاپندی لگائی جانے کی وجہ سے تاحال کسی بھی جہادی تنظیموں کی جانب سے بینرز یا کیمپ نہ لگائے گئے ہیں تٖفصیل کے مطابق ماہ ر مضان المبارک عید الفطر قریب آتے ہی مختلف فلاھی اداروں نے زکوٰ ۃ صدقات اور فطرانہ جمع کرنے کی مہم تیز کر دی ہے جس کے لئے انہوں نے مخیر حضرات رابطہ شروع کر دےئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ کئی فلاحی اداروں نے زکوۃ صدقات فطرانہ جمع کرنے کے لئے بڑی تعداد میں عارضی طور پر سٹاف بھرتی کر لیا ہے جس ان کے فلاحی اداروں کے نام پر شہریوں سے فنڈز جمع کریں گے جن کو فلاحٰی ادارے کی جانب سے تنخواہ کے ساتھ ساتھ کمیشن بھی دیاجائے گا ماہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے فلاحی اداروں کے کارکنوں نے ملتان کا رخ کر لیا ہے جنہوں نے ملتان شہر کے صنعت کاروں اور مخیر حضرات کے رابطہ شروع کر کے اپنے ادارے کے لئے فنڈز لینے کی درخواست کی جا رہی ہے۔