سابق گورنر پنجاب سجاد حسین قریشی کی برسی تقریبات 30جون سے شروع، پہلی تقریب کی صدارت مرید حسین، دوسری کی شاہ محمود قریشی کریں گے

سابق گورنر پنجاب سجاد حسین قریشی کی برسی تقریبات 30جون سے شروع، پہلی تقریب کی ...

ملتان (سٹی رپورٹر) سا بق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کی بر سی کی تقریبات 30جون سے شروع ہونگی جو یکم جولائی تک جاری رہیں گی مخدوم سجادحسین قریشی کی برسی کی پہلی تقریب (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

30جون کو دربار حضرت غوث بہا ؤالدین ذکریا ملتانی کے احاطے میں منعقد ہوگی جس کی صدارت مخدوم سجاد حسین قریشی کے چھوٹے صاحبزادے مخدوم مرید حسین قریشی کریں گے جبکہ برسی کی دوسری تقریب یکم جولائی کو درگاہ کے احاطے میں ہی منعقد ہونگی جس کی صدارت سابق وزیر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف مرکزی وائس چےئر مین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر